I hear the sound of Footsteps (English and Urdu both written and spoken)
I hear the sound of Footsteps
میں قدموں کی آواز کو سنتا ہوں
آج میں یسوع مسیح آمد کے بارے میں منادی کروں گا۔یہ بہت ہی عمدہ مضمون ہے۔خداوند کی تعریف ہو وہ جلد آنے والا ہے۔ہماس سے شادمانی اور برکت حاصل کریں گے ۔آج جو میں بیان کرنے کو ہوں وہ ہے میں قدموں کی آواز کو سنتا ہوں ۔آیے ہمپہلے ہم دعا کریں گے آسمانی باپ میں شکر کرتا ہوں اس نئے دن اور نئے فضل کے لیے ۔پاکستان کی عظیم کلیسیا کے لیے آپکاشکر ادا کرتا ہوں ۔کہ آپ نے فضل بخشا کہ آپکے دنیا میں دوبارا آنے کی منادی کر سکوں ۔خدا مجھے پاک روح سے بھر اورمیری راہنمائی کر اور ہر ایک کو جو آج آپکی آواز کو سنے چھونا اور برکت دینا ۔آپ ہی کے نام سے دیا کرتے ہیں آمین۔ سال2019 میں ،میں اور میری بہن للین جیکسںن مشنری دورے پر افریکہ گئے اس دوران خدا نے میری بہن پر اپنے کلام کو نازل کیا۔خدا نے کہا کہ میں قدموں کی آواز کو سنتا ہوں ۔تم آسمان پر مجھے ملنے کو تیار رہو ۔آج یسوع مسیح میں ایماندار ہوتے ہوئےہم اسکے قدموں کی آواز کو سنتے ہیں ۔یسوع اس دنیا میں جلد آنے والا ہے ۔ہلیلویا میں آپکے ساتھ ایک مختصر گواہی بیان کرناچاہتا ہوں ۔
جب میں نے یسوع کی آواز کو اپنی زندگی میں سنا ۔یہ سال 2006 گرمیوں کی بات ہے ۔جب میں یسوع میں دو ماہ کو بچہ تھااور پھر کچھ ایسا ہوا جس سے میں خوف کی حالت میں آ گیا میری ماں نے میری مدد ے لیے خدا سے دعا کی ۔خدا نے دعا کےجواب میں کہا ۔میں ہی اسکی روح اور زہن کو آرام بخشوں گا ۔میں پھر سو گیا اور رات کے 12 بجے کے قریب میں جاگ گیا ۔مینے اپنے دل میں ایک عجیب خوشی کو پایا اور دوبارا سونے کی کوشش کی مگر ناکام رہا ۔ایک گھنٹے بعد میرا دل نیہایتشادمانی سے بھر گیا اور 30 منٹ بعد میرا دل خوشی سے جھومنے لگا ۔یہ ایسی آسمانی خوشی تھی جو بیان نہیں کیجاسکتی ۔جب مینے اپنے گھر کے باہر آواز کو سنا جیسے کو ئی چل رہا ہے ۔قدموں کے چلنے کی آواز زور زور سے آ رہی تھی ۔ڈونگ ڈونگ ڈونگ ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے کوئی بڑی قدرت اور اختیار کے ساتھ چل رہا تھا ۔میں نے کہا باہر کوں ہے ؟یہ آدھی رات کا وقت تھا مجے لگا جیسے کوئی جانور ہے ۔لیکن یہ آواز کسی آدمی کے سے چلنے کی محسوس ہو رہی تھی۔سویڈن کے شمالی حصے میں جہاں میں رہتا ہوں وہاں دن رات سردیوں میں اندیرا رہتا ہے ۔لیکن گرمیوں میں دن رات اجالا رہتاہے ۔رات کے دو بجے مینے اپنے کمرے کی کھڑکی سے باہر جھانکا حیرت انگیز بات یہ تھی کہ وہاں کوئی بھی نہیں تھا ۔سرفایک سیکنڈ بعد سی ڈی ریکاڈ اپنے آپ چلنا شروع ہو گیا۔جو کی مجھ سے پانچ میٹر کی دوری پر تھا اس وقت مینے یسوعمسیح کو اپنے زندگی میں واضع طور پر محسوس کیا ۔مینے محسوس کیا کہ یسوع مسیح خود پانچ میٹر کی دوری پر کھڑے ہیں۔مینے خدا کے پاک خوف کو اس قدر محسوس کیا ۔کہ میں اس سے بھر گیا اور میں ایسے ہی کرنا چاھتا تھا ۔جیسے فرشتےاسے آسمان پر قدوس قدوس قدوس خداوند خدا کہتے ہیں ۔اور مینے اس بات کو محسوس کیا کہ خداوند خدا عظیم بادشاہ ہیںمیں اس بات کو جان گیا کہ وہی بادشاہوں کا بادشاہ اور خداوندوں کا خدا ہے ہالیلویا ۔
یسوع مسیح کی تعریف ہو ۔میں پھر سونے کے لیے اپنے بستر پر چلا گیا ۔میں کبھی بھی اپنے دل کی اس خوشی کو بیان نہیںکر سکتا ۔کیونکہ میں خدا کے خوف سے اس قدر بھر گیا تھا ۔اور اس کے ساتھ ایک خوشی بھی محسوس کر رہا تھا ۔میں اسمحبت کو شدت سے پہچان گیا ۔میں نے اپنے آپ کو محفوظ پایا ایسا لگ رہا تھا کہ اب مجھے دنیا کوئ نقصان نہیں پہنچاسکتی ۔میں واپس سونے کیلیے چلا گیا ۔اور ساری رات ٹھیک سویا ۔اس وعدہ کے مطابق فضل اور اطمینان کے ساتھ ۔میریزندگی میں یہ ایک عظیم ترین تجربہ تھا یسوع مسیح کے ساتھ جو پہلے کبھی نہیں ہوا تھا ۔اور میرا ایمان ہے کہ کچھ اسطرح سے یسوع مسیح کا دوبارا آنا ہو گا ۔میرے بھائیو اور بہنو یسوع جلد آنے والا ہے ۔متی 24 باب میں شاگردوں نے یسوعمسیح سے دوبارا آنے کا نشان پوچھا ۔یسوع نے بتایا بھونچال آئیں گے افواہیں سنو گے ۔ایک قوم دوسری قوم کے خلاف اٹھےگی ۔لیکن یسوع نے کہا کہ گبھرا نہ جانا میں خداوند خدا رحم کا خدا ۔میں تجھے بچائوں گا ۔اور ہر طرح کی مشکل سےنکالوں گا ۔دو بڑے نشان ہیں یسوع مسیح کی آمد کے ۔روحانی دوکہ 2 اسرائیل کی سر زمین یسوع نے کہا خبردار کوئی تم کوگمراہ نہ کر دے ۔یسوع نے بتا یا مجھ سے دور کرنے کے لیے بتہرے تم کو بڑے بڑے کا اور عجائب دکھائیں گے
آج ہمیں ایسے لوگ پوری دنیا میں خاص طور پر امریکہ میں نظر آتے ہیں لیکن خدا کو شکر ہے بہت ست خدا کے سچے لوگ ہیںجو خدا کی خدمت کرتے ہیں جیسے عظیم مسح اور کچھ اور بھائ جو خدمت کر رہے ہیں ۔پھر یسو نے انجیر کے درخت کے بارےمیں کہا ۔انجیر کے درخت کو دہیکھو جب اس کے پتے نکلتے ہین تو جان لیتے ہو کہ گرمی نزدیک ہے انجیر کا درخت اسراہلئیلکی تصویر کو ظاہر کرتا ہے ۔آج یسوع نے اسرائیل کے یہودیوں کو برکت دی ہے ہیں مشرق میں ایک مظبوط قوم بنایا ہے جو آجسے 100 سال پہلے ناممکن بات تھی ۔ہمارے ہسوع میں ہر کام ممکن ہے ۔ ہالیلویا یسوع نے اسرائیل کو قائم کیا آج وہ دنیا کےنقشے پر قائم ہیں آج اسرا ئیل پھل دار ملک ہے جہاں بیداری اور برکتیں ہیں ۔یسوع نے کہا جب تم اسکے عجائب کوموں کودیکھ لو تو جان کو کہ میں دروازے پر جلد انے والا ہوں ہالیلویا پہلی بار یسوع اس دنیا میں خدا کا برہ بن کر آئے ۔بے شک وہخدا کا بیٹا تھا لیکن پورے اختیار اور قدرت کے ساتھ نہیں آیا تھا ۔بلکہ ایک خادم کے طور پر آیا تھا وہ ہمارے گناہوں کے لیےقربان ہونے کو آیا یوحنا نے کیہا دیکھو یہ خدا کا برہ ہے جو دنیا کے گناہ اٹھا لے جاتا ہے یسوع مجھ سے اور آپ سے مہبتکرتا ہے وہ ہمارے لیے صلیب پر چڑھ گیا ۔اسکے شاگردوں نے بھی اسے چھوڑ دیا اور اسکا انکار کیا اور اسکو صلیب دینےوالے دشمن بھی اس پتمر ہنسنے لگے اور کہنے لگے اگر تو خدا کا بیٹا ہو تو نیچے اتر آاور صرف چند گھنٹوں کے لیے خدا نےاپنے بیٹے کے خلاف کام کیا۔ اس نے صلیب پر لٹک کر اپنی عظیم مہبت کا اظہار کیا یہاں تک کہ اپنے ڈشمنوں کے حق میں کہااے باپ انکو معاف کر ۔ماں اور شاگرد کا بھی خیال کیا ماں سے کہا دیکھ تیرا بیٹا یہ ہے اور یوحنا سے کہا تیری ماں یہ ہے ۔یسوع نے اپنی آخری سانس تک ڈوسروں کی فکر کی درحقیقت یہ سچی مہبت ہے جو یسوع نے کی ۔یسوع بڑی ازیت کی حالتمیں کہتے اے خدا اے خدا تو نے مجھے کیوں چھوڑ دیا اس نے کہا تمام ہوا اور بڑی آواز سے پکار کر کہا اے باپ میں اپنی روحتیرے ہاتھوں میں سومپتا ہوں اور یہ کہ کےدم دیا جب رومی سپاہیوں نے دیکھا کہ یسوع کی موت اس طرح ہوئی ہے تو وہخوفزدہ ہو گئے اور کہنے لگے یقینن یہ آدمی خدا کا بیٹا تھا یسوع نے رسوائی کی موت میں گواہئ کو پیدا کیا ۔پولوس رسولکہتے ہیں جو بے حرمتی کی حالت میں بویا جاتا ہے وہ جلال کی حالت میں جی اٹھتا ہے ۔جب ہم کمزوری کی حالت میں بوتےہیں تو جلال کی حالت میں جی اٹھتے ہیں ۔ یسوع مسیح بڑی قدرت کے ساتھ جی ا ٹھا ہالیویا ۔کیونکہ اسکی مہبت وفاداری اورانکساری کی وجہ سے باپ نے اسکو وہ نام بخشا جا ساری دنیا سے افضل ہے آج یسوع آسمان پر خدا کے دہنے ہاتھ بیٹھا ہواہے ۔اور پوری طاقت اور اختیار کے ساتھ حکومت کر رہا ہے ۔اب یسوع برہ بن کر نہیں بلکہ یہودہ کا ببر بن کر آئے گا ۔اس دفعہوہ اپنے تمام دشمنوں کو شکست دے گا اور اپنے بیٹے اور بیٹیوں کو برکت دے کا ۔آزاد کرے گا آور چھڑائے گا ۔ہمیں اپنے ایسےبہن بھائیوں کی مدد کرنے کی ضرورت ہے جو ابھی تک خدا سے دور ہیں جب تک کہ ہمارے پاس یہ وقت ہے کہ وہ صیح راستہکو چنیں یسوع بھلا خدا ہے اور فضل اور محبت رحم فضل اور بھلائ سے ملبس ہے لیکن جب یسوع آئے گا اسکے دشمنوں کاوقت ختم ہو جائے گا مقاشفہ کی کتاب کہتی ہے ۔اس دنیا کے امیر مال دار زورآور لوگ پہاڑوں سے کہیں گے ۔ہم پر گر پڑو اورہمیں برہ کے غضب سے چھپا لو ہمیں ایسے لوگوں کے لیے خدا سے رحم کی دعا مانگنی چاہیے ۔کیونکہ جںب یسوع آئے گا توانکے لیے بڑا مشکل وقت ہو گا ۔ اور ہمارے لیے جو اسکے ہیں اسکے آنے کے دن پارٹی
خوشی منائیں کے شادی کی طرح مقاشفہ کی کتاب میں لکھا ہے کہ مبارک ہیں وہ جو برہ کی شادی میں بلائے گئے ہیں ۔ہرایک جو بچنا چاہتا ہے وہ بچ سکتا ہے ۔اپنا تعلق یسوع کے ساتھ جوڑ کے ۔دنیا کے تمام لوگ بھی بچ سکتے ہیں یسوع کے ساتھمل سکتے ہیں ۔جب اسکا تعلق ہمارے ساتھ ہو جاتا ہے تو اسکا آنا ہمارے لیے اسکے وعدے کے مطابق خوشی اور امید کا باعثبنتا ہے ۔ مکاشفہ کی کتاب کہتی ہے ہالیلویا ۔اس لیے کہ خداوند ہمارا خدا بادشاہی کرتا ہے ۔آو ہم خوشی کریں اور نیہایتشادمان ہو ۔اور اسکی تمجید کریں اسلیے کہ برہ کی شادی آ پہنچی ہے ۔ اور اسکی دلہن نے اپنے آپکو تیار کر لیا ہے ۔آپکو یادہو گا شروع میںں مینے بتایا تھا کہ میں آدھی رات کو اٹھ کر ایسی خوشی میں مسرور تھا جو بیان سے باہر تھی ۔اور ہرگھنٹے بعد بڑھتی جا رہی تھی۔اور جب مینے زور آور قدموں کی آواز کو سنا ۔اس وقت مینے یسوع مسیح کی عظیم حضوریاور موجودگی کو محسوس کیا ۔ہالیلویا۔اور تب مینے یسوع کے فضل محبت اور اطمینان کو حاصل کیا اور میں خدا کے پاکخوف سے بھر گیا میرے خیال میں تب بھی ایسا ہو گا جب یسوع مسیح واپس آئیں گے ۔ہالیلویاہ ۔تب ہمارے دل ایسی خوشیسے بھر جائیں گے جو ناقابل بیان ہو گی خداوند یسوع کے لوگوں کے لیے آزادی اور اور فتح ہی فتح کا دن ہو گا اور خدا کا پاکخوف بھی ہو گا کیونکہ لکھا ہوا ہے ۔ہر گھٹنہ جھکے گا اور ہر زبان اقرار کرے گی ۔یسوع مسیح خداوند ہے خدا کے جلال کےلیے یسوع کے سامنے اسکے دشمن بھی جھکیں گے ۔یہ انکی مرضی اور طاقت سے باہر ہو جائے گا اور یہ انکے لیے اچھا نہ ہوگا ۔اور ہمارے لیے جن کا تعلق اسکے ساتھ ہو ہم آزادانا طور پر اسکے آگے جھکیں گے اور کہیں گے ہالیلویاہ ۔یسوع آ رہا ہےاور ہم کہیں گے یسوع مسیح ہی محبت شادمانی اور فتح کا خدا ہے ۔پھر وہ مجھے اور آپکو آسمان پر واپس لے جائے گا ۔1 کرنتھیوں میں لکھا ہے جو چیزیں نہ آنکھوں نے دیکھی نہ کانوں نے سنی نہ آدمی کے دل میں آئیں وہ سب خدا نے اپنے محبترکھنے والوں کے لیے تیار کر دیں ۔ہالیلویاہ اے بھائیو ہمارے لیے کچھ خاص چیزیں جو ہمارا انتظار کر رہیں ہیں خدا کی تعریفہو۔ہم آسمان پر جارہے ہیں اور ہمارے ساتھ مسیح کےلیے جیتی ہویئں روحیں جتنی ہو سکیں ۔یہ میرے لیے برکت کی بات ہے میںپاکستان کے چرچز سے بہت متاثر ہوں ۔آپکے دل جلتے ہوئے شعلوں کی مانند ہیں ۔کیا آپ اپنے لوگوں کو بچتے ہوئے دیکھناچاہتے ہیں ۔میں پاکستان میں اپنے بہنوں بھائیوں سے پیار کرتا ہو پاکستان سے پیار کرتا ہوں ۔خاص طور پر مسیح لوگوں سے ۔اس سے بھی زیادہ پاکستان کی کلیسیا سے ۔ یسوع نے کہا جو مجھ سے بھی زیادہ پیا ر کرتا ہے ۔یسوع نے میری بہن للیانسے کہا میں قدموں کی آواز کو سنتا ہوں تم آسمان پر مجھ سے ملنے کے لیے تیار رہو مہربانی کر کہ اس پیغام کو دوسروں تکپہنچائیں پاکستان کے سب لوگوں تک ۔یہ جو وقت ہے روحوں کو بچانے کا ہے اگر آپ آج یہ پیغام سن رہے ہیں آپکا تعلق یسوعسے نہیں ہے اگر آج اسے قبول کریں گے تو بچ جائیں گے۔یسوع آپکی عدالت کرنے کیلیے نہیں آے گا ۔بلکہ آپکو بچانے کے لیےآیے گا ۔اگر آپ آج اس پیغام کو سن رہے ہیں اور آپ یسوع پر ایمان رکھتے ہیں تو خوشی منائیں ۔اور اسکی تعریف اور شکرگزاری کریں ۔کیونکہ وہ جلد آنے والا ہے آپکو خوشی اور نجات دینے کو ۔آمین
میں آخر میں آپکے لیے آیک چھوٹی سی دعا کروں گا ۔خداوند یسوع میں پاکستان کے چرچز کے لیے آپکا شکر ادا کرتا ہوں ۔انکی محبت کےبلیے جا آپ سے کرتے ہیں تیرا شکر کرتا ہوں ۔میں ان کے لیے تارا شکر گزار ہوں کہ تیرے لیے زیادہ روحیں جیتنےکے مشتاق ہیں ۔اور اس بات کے لیے تیرا شکر ادا کرتا ہوں کہ یہ میرے اور سسٹر للیان کے کیے برکت کا باعث بنے ۔آپکا پاکروح ہر ایک سننے والے پر آئے اور آپکا پاک روح ٹھر جائے ۔اور انکو اپنے جلال کےلیے استمعال کرنا جو جسمانی طور پر بیمارہیں انکو اپنا پاک روح نازل کر کے شفا دے ۔اور انکو مالی طور پر بھی برکت دے تاکہ زندگی کی تمام ضروریات کو پورا کرسکیں ۔اور انکو روحانی قوت اور روحانی خوشی اور روحانی محبت اور عظیم فضل سے بھر ۔ اپنے پاک روح کے وسیلہ سےانکی راہنمائی کر تاکہ یہ ابدی زندگی میں داخل ہو سکیں آمین

Recent Comments